تازہ تر ین

پابندیاں نرم ہوئیں؛ شامی جوڑے کا انوکھا فیصلہ – بیٹے کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا

شام کے صوبے حمص میں نومولود کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شام میں والدین نے بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھ دیا جسے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ ان کے گھر پہنچ گئے۔

روایت سے ہٹ کر اپنے بچے کا نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے شامی والد نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی صدر کے شکرگزار ہیں جنھوں نے شام پر سے پابندیاں ہٹائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سخت مشکل میں تھے۔ بہت کٹھن دور گزارا ہے لیکن جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے ایک امید جاگ اُٹھی ہے۔

نومولود کے والد نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پر عائد اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے ختم ہونے سے مستقبل میں چیزیں تبدیل ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے اچھے دنوں کی خوشی میں ہی پابندیاں ہٹانے والے ٹرمپ کے نام پر بچے کا نام رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں سعودی عرب میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کے بعد شام پر کئی سال سے عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر میں احمد الشرع نے باغی گروہوں کی قیادت کرتے ہوئے بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا اور وہ فرار ہوکر روس پہنچ گئے تھے۔

جس کے بعد سے احمد الشرع کی حکومت کو سعودیہ سمیت عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے اور ریاض میں ہی ان کی ملاقات امریکی صدر سے ہوئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain