تازہ تر ین

سریش اوبرائے کی تنقید کا پاکستانی فنکاروں کی جانب سے منہ توڑ جواب

پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و عوامی سطح پر سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دشمن کو دھول چٹا دی۔ جس کے بعد جنگ بندی تو عمل میں آئی تاہم فنکاروں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ نہ رُک سکا۔

بھارتی فنکاروں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے مختلف بیانات کا سامنا ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکار سریش اوبرائے، جو معروف اداکار وویک اوبرائے کے والد بھی ہیں، نے ایک انٹرویو میں پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا کرکٹر بھارت آئے۔

انتہا پسند بالی ووڈ اداکار سریش نے مزید کہا، “کھیل اور فنون کو سیاست سے الگ کہنا بے معنی ہے، کیونکہ پاکستانی فنکار اور کھلاڑی بھارت مخالف بیانات دیتے ہیں۔”

سریش کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ان کے اس بیان پر عوام اور شوبز شخصیات کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔ اداکارہ اور ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے بھارتی فنکار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں کوئی جگہ نہیں، اور یہ پاکستانی اداکاروں پر تنقید کر رہے ہیں۔”

ژالے سرحدی نے کہا، “نفرت اب تک ختم نہیں ہوئی؟” سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت جانے کی کوئی خواہش نہیں۔

اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے کہا کہ ’ان دونوں  باپ بیٹوں سے ایک کنسرٹ میں  ملاقات نہ کرنا ان کا صحیح فیصلہ تھا‘۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain