تازہ تر ین

پاکستان جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

 ترجمان این ڈی ایم اے  ڈاکٹر طیب شاہ کے مطابق گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت زیادہ تھی اور اس سال بھی جاری ہے، پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر طیب شاہ نے بتایا کہ ہمارے ملک میں الاسکا کے کم ترین درجہ حرارت سے لے کر سہارا ڈیزرٹ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڑ رہا ہے، جب درجہ حرارت کی ویری ایشین بہت زیادہ ہوگی تو موسم میں شدت آنا معمول بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو یا سیلابی صورتحال کی پیشگوئی کرتے ہیں، موسم کی شدت کے لحاظ سے ایک گائیڈ لائن بنائی جاتی ہے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا جاتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain