پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش و مقبول اداکارہ عائزہ خان کی ساحل سمندر پر پیلے لباس میں کیپچر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پسندیدگی حاصل ہو رہی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی شدید گرمی کے موسم میں ساحل سمندر کی ٹھنڈی ہوا کھانے کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں جن میں انہیں پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں دلکش فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی دلکش پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عائزہ خان سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں کا لطف اٹھاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
جبکہ اس موقع پر انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو ‘پنٹریس گرل‘ کی مکمل وائب دیتے ہوئے ایستھیٹک تصاویر کے کلپ بھی شامل کیے۔
عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ایک حسین، پُرسکون صبح جہاں ہلکی دھوپ اور بہت سارا سکون ہے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ساحل سمندر پر ننگے پاؤں چلنا، جب ٹھنڈا پانی آپ کے قدموں سے ٹکراتا ہے تو یہ ایک ایسا احساس ہے جسے میں بیان نہیں کر سکتی، زندگی میں واقعی بہترین چیزیں مفت ہوتی ہیں‘
عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان ایک شاندار اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 14.6 ملین فالوورز ہیں۔
ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ‘میرے پاس تم ہو‘ اور ‘محبت تم سے نفرت ہے‘ جیسے ہٹ پراجیکٹس شامل ہیں جنہوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔