تازہ تر ین

ٹرمپ کی یورپی یونین اور آئی فونز پر بھاری ٹیرف کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے آنے والی تمام اشیاء پر 50 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی ہے، جب کہ ایپل کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے آئی فون امریکہ میں تیار نہ ہوئے تو ان پر کم از کم 25 فیصد درآمدی ٹیکس لگایا جائے گا۔یہ دھمکیاں ایک ایسے وقت میں دی گئی ہیں جب یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات ہونے والے تھے۔ ٹرمپ نے پہلے ہی بیشتر یورپی مصنوعات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا، جسے بعد میں عارضی طور پر 10 فیصد کر دیا گیا تاکہ مذاکرات کا موقع مل سکے۔یورپی یونین نے مذاکرات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ اب بھی معاہدے کے لیے پرعزم ہے لیکن اپنی تجارت کے مفادات کے دفاع کے لیے تیار بھی ہے۔ یورپی یونین کے تجارتی کمشنر ماروش شيفچووچ نے کہا کہ “یورپی-امریکی تجارت بے مثال ہے اور اسے باہمی احترام سے چلایا جانا چاہیے، نہ کہ دھمکیوں سے۔”ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کی سست روی سے ناخوش ہیں اور 1 جون سے ٹیرف لگانے کا فیصلہ طے ہے، لیکن اگر کوئی بڑا یورپی سرمایہ امریکہ میں آتا ہے تو اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ صرف ایک دھمکی ہے، کوئی باقاعدہ صدارتی حکم جاری نہیں ہوا۔ تجارتی امور کے ماہر اسلاک برگ کے مطابق ٹرمپ کا مقصد مذاکرات سے قبل دباؤ بڑھانا ہے، لیکن یورپی یونین اس دباؤ میں آنے والی نہیں۔برطانوی ماہر فیصل اسلام کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیرف منصوبے عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو یہ دنیا کی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain