معروف بھارتی ریپر بادشاہ نے حال ہی میں اپنی جسمانی تبدیلی سے مداحوں کو حیران کر دیا، جس پر ہر طرف سے انہیں خوب داد دی جا رہی ہے۔
بادشاہ نے اپنی فٹنس جرنی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور نئی تصویروں میں وہ مکمل طور پر ’ساوریا‘ کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
پوسٹ میں 39 سالہ گلوکار صرف ایک سفید تولیے میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں، جو کمر کے گرد بندھا ہےاور وہ اپنا ننگا سینہ فخر سے دکھا رہے ہیں۔
ایک تصویر میں بادشاہ ایک پول میں دھوپ میں نہاتے ہوئے اپنے مسلز کی نمائش کر رہے ہیں۔
آخری تصویر میں وہ ساحلِ سمندر پر نیلے پانی کے پس منظر میں ایک جھولے پر آلتی پالتی مارے بیٹھے ہیں۔
اس تصویر میں وہ مکمل سیاہ لباس میں نظر آتے ہیں جس میں بغیر آستین کی ٹی شرٹ اور میچنگ پینٹ شامل ہے،انہوں نے سیاہ چشمے پہن کر اپنا انداز مکمل کیا، انہوں نے اس پوسٹ کا کیپشن دیا ’میری وائب ریٹ کر‘
جیسے ہی گلوکار نے یہ تصاویر شیئر کیں، تبصروں کا تانتا بندھ گیا، اداکار روی دوبے نے ان کی جسمانی تبدیلی سے متاثر ہو کر تبصرہ کیا کہ ’او بھائی‘ جبکہ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘اگلا ایپی سوڈ نیم ساوریا’۔
اسی طرح ایک اور صارف نے تعریف کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ‘بہت زبردست لگ رہے ہو بھائی’۔
اس سے قبل اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ گفتگو میں بادشاہ نے اپنے وزن کم کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس وزن کم کرنے کی کئی وجوہات تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی شو نہیں ہو رہے تھے، پھر اچانک شو شروع ہو گئے، جب میں اسٹیج پر گیا تو مجھے فوراً اندازہ ہو گیا کہ میرے اندر وہ توانائی نہیں رہی، میرا کام ایسا ہے جس میں مجھے تقریباً 120 منٹ مسلسل ایکٹو رہنا ہوتا ہے لیکن مجھے 15 منٹ کے بعد ہی سانس چڑھنے لگا، ایک پرفارمر کی حیثیت سے مجھے اپنا بیسٹ دینا ہوتا ہے، یہی بڑی وجہ تھی۔
بادشاہ نے حال ہی میں اپنے موسیقی کے ٹور کا اعلان کیا ہے، جو ستمبر 2025 میں امریکہ میں شروع ہوگا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’یو ایس اے لیٹس ڈو دس، دی بگسٹ اینڈ دی بیڈسٹ پٹاخے ان دی ہاؤس‘۔
بادشاہ کو حال ہی میں ’انڈین آئیڈل سیزن 15‘ میں جج کے طور پر دیکھا گیا جہاں وہ وشال ددلانی اور شریا گھوشال کے ہمراہ شریک تھے۔