تازہ تر ین

اداکاراؤں کا کردار محض ‘سیکس اپیل’ تک محدود نہیں رہا، دپیکا پڈوکون

مقبول بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ اب وہ زمانہ گیا جب اداکاراؤں کو جنسی کشش کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اب اداکاراؤں کی اپنی ایک پہچان ہے۔

مقبول ترین اداکاراؤں میں سرفہرست دپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال اپنے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی پہلی اولاد کا دنیا میں استقبال کیا تھا۔

اس اسٹار جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا، مداح دپیکا کی زندگی کے اس نئے باب پر بے حد خوش تھے لیکن گزشتہ چند مہینوں سے شائقین بےصبری سے دپیکا کے فلموں میں واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں دپیکا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواتین کرداروں میں اب بہت تبدیلی آ چکی ہے اور اب انہیں صرف سجاوٹ یا جنسی کشش کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کرداروں میں ارتقا آیا ہے، خاص طور پر جس طرح آج ان کرداروں کو لکھا جا رہا ہے، اُس میں اور میرے کریئر کے آغاز کے وقت میں بہت فرق ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہی تبدیلی مجھے اپنے مختلف کرداروں میں نئی جہتیں لانے کی تحریک  دیتی ہے، یہ کوئی راز نہیں کہ فلموں میں زیادہ تر خواتین کا کردار صرف سجاوٹ، تھوڑی سی ہنسی، یا تھوڑی سی جنسی کشش کے لیے ہوتا تھا لیکن اب خواتین کرداروں کی اپنی آواز ہے، وہ تبدیلی لا رہے ہیں اور میں نے اس تبدیلی کو خود محسوس کیا ہے۔

دپیکا نے مزید کہا کہ وہ اس ارتقاء کا حصہ رہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ فلمیں اور کردار آج کے معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

تاہم ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نیٹیزنز نے ان کے فلمی کرداروں پر سوال اٹھائے، جیسے کہ 2023 کی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے کردار اور فلم کے ایک گانے جس میں دیپیکا نے کافی بولڈ لباس پہنا ہوا تھا۔

‘ریڈٹ’ کے ایک تھریڈ میں ایک صارف نے لکھا کہ ‘پٹھان تو پھر بھی کی نا’ جبکہ ایک اور کمنٹ تھا کہ ‘تم نے شانتی پرِیا سے شروعات کی اور پھر پٹھان میں روبی کا کردار کیا’۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ‘مجھے بس یہ پسند ہے کہ دپیکا ہمیشہ بہت ساری کچھ بھی نہ کہنے والی باتیں کرتی ہے، وہ عام سطحی باتیں اس انداز میں کہتی ہے جیسے کوئی دنیا بدل دینے والی بات کر رہی ہو’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا ماں بننے کے بعد جلد ہی شاہ رخ خان اور سُہانا خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain