بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کانز فلم فیسٹیول کے 78واں ایڈیشن میں شاندار ڈیبیو کے بعد انکے حاملہ ہونے کی افواہیں زور پکڑنا شروع پوگئیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں جس کی منہ دکھائی 25 دسمبر 2023 کو کی گئی۔
والدیت قبول کرنے کے بعد عالیہ اور رنبیر کی کل کائنات جیسے راہا کپور بن گئیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اس محبت کا ایک اور حقدار جلد آنے والا ہے۔
جی ہاں ایسا ہم نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیاں ہیں جن میں فینز یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عالیہ بھٹ دوسری بار حاملہ ہیں اور جلد رنبیر کپور کیساتھ اپنے دوسرے بچے کا خیر مقدم کریں گی۔
ان افواہوں اور قیاس آرائیوں نے اس وقت سر اٹھایا جب عالیہ بھٹ نے حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول میں اپنا دھواں دار ڈیبیو دیا جسکا مداح بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔
اس فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی شرکت ’لوریل پیرس’ کی نمائندگی کے لیے تھی جو اس فیسٹیول کا آفیشل بیوٹی پارٹنر ہے۔
جس میں عالیہ بھٹ نے لُک ون میں ’ اسکیپارلی ’ کے وِنٹیج اسٹائل کے پھولوں والے گاؤن کا انتخاب کیا جس میں ان کا انداز پرانی دنیا کی خوبصورتی، سادگی، اور بے مثال نفاست کا حسین امتزاج اور ایک عمدہ مثال تھا۔

جبکہ لُک ٹو کیلئے اداکارہ ’لائٹس آن ویمنز ورتھ’ ایونٹ کے لیے’ آرمانی پرایو‘ کے ایک شاندار گاؤن میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں جو نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا بلکہ اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔
ایسے میں کئی فینز جو اداکارہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے تھے وہیں کئی لوگوں نے یہ قیاس کرنا شروع کردیا کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں اور جلد دوسرے بچے کی توقع کرنے والی ہیں۔
اگرچہ عالیہ یا رنبیر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا واقعی اداکارہ جلد ہی دوبارہ خوشخبری دینے والی ہیں؟
ایک شخص نے ریڈٹ پر لکھا: ’کچھ زاویوں سے دیکھیں تو وہ حاملہ لگ رہی ہے۔‘
ایک اور نے کہا کہ،’مجھے لگتا ہے وہ حاملہ ہے۔‘
ایک اور صارف نے کہا کہ،’اوہ مائی گاڈ، میرے ذہن میں بھی یہی خیال آیا جب میں نے اس کا پہلا لک دیکھا۔ پتا نہیں کیوں۔‘‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’عالیہ گلو کررہی ہیں ٖزور وہ امید سے ہیں‘۔
خیال رہے کہ پہلے بھی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور دونوں نے دوسرے بچے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ،‘امید ہے کہ بہت ساری فلمیں کروں گی، صرف اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر بھی۔ اور بچے، بہت سارے سیر و تفریح، اور ایک صحت مند، خوش، سادہ، پرامن، فطرت سے بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔‘
بعدازاں عالیہ بھٹ جے شیٹی کے پوڈکاسٹ میں بھی نظر آئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ راہا کا نام کیسے رکھا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر ان کا دوسرا بچہ لڑکا ہوا تو وہ اس کے لیے ایک نام پہلے سے سوچ چکی ہیں۔
تاہم، یہ واضح رہے کہ عالیہ کی حالیہ کانز میں موجودگی کے بعد یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ فی الحال عالیہ بھٹ کانز ڈیبیو کا لطف اٹھا رہی ہیں جبکہ رنبیر کپور اپنی فلم ’لو اینڈ وار’کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔