معروف اداکارہ حرا سومرو نے کہاکہ لوگ انہیں بہت تیز سمجھتے ہیں لیکن حقیقتاً وہ بہت معصوم ہیں۔
حرا نے ایک نجی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہلکے پھلکے اور دلچسپ انداز میں میزبان کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔
گفتگو کے دوران حرا سومرو نے کہا کہ،‘لوگ مجھے تیز مزاج سمجھتے ہیں، حالانکہ میں فطرتاً نہایت معصوم اور صاف گو ہوں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی سب سے اچھی عادت سچ بولنا ہے، جبکہ کمزوری یہ ہے کہ وہ بے حد جذباتی ہیں اور معمولی بات پر بھی جلد غصے میں آ جاتی ہیں۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر انہیں ضدی کہتے ہیں، حالانکہ ان کے بقول خود ان کے شوہر خاصے چالاک ہیں۔
جب ان سے انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم، مجھے صرف کام کا شوق ہے، اس کے پیچھے کوئی اور وجہ نہیں۔
حرا سومرو نے مردوں کو مشورہ دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مرد حضرات خود بہت سمجھدار ہیں۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین کے لیے ان کا مشورہ تھا کہ وہ زندگی میں خوش رہیں اور بلاوجہ پریشان نہ ہوں۔اور شادی شدہ خواتین تو ویسے بھی خوش ہی ہوتی ہیں ۔
پی ایس ایل 10 سے متعلق گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کو پسند کرتی تھیں کیونکہ وہ خود کراچی سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انہیں مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور ممکنہ طور پر وہی فائنل جیتے گی۔
پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے حرا سومرو نے ذمہ دارانہ رویے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور کسی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کیا۔’ہم نے نہ تو دہلی میں کوئی بم پھاڑا، نہ ہی شاہ رخ خان کے بنگلے پر قبضہ کیا،‘‘ انہوں نے طنزیہ مگر نرمی سے بات مکمل کی۔