بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا عالمی شہرت یافتہ فلمی میلے کانز میں شرکت کیلئے لُک ٹو بھی تمام تر توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔
فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات اپنی شرکت کو یقینی بنا رہی ہیں وہیں بھارتی حسینائیں اپنے دیدہ زیب لباس اور شاہانہ انداز سے خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
ایسے میں عالیہ بھٹ کا کانز ڈیبیو نہ صرف دلکش قرار دیا جارہا ہے بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ یہاں صرف جلوہ بکھیرنے آئی ہیں۔
قبل ازیں اداکارہ کو کانز ریڈ کارپٹ پر وِنٹیج اسٹائل کے پھولوں والے گاؤن میں ملبوس حسن کا جادو جگاتے دیکھا گیا، جس میں ان کا انداز پرانی دنیا کی خوبصورتی، سادگی، اور بے مثال نفاست کا حسین امتزاج اور ایک عمدہ مثال تھا۔
اب اسی طرح اداکارہ کا دوسرا روپ بھی مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا رہا تھا کیونکہ ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری کے بعد عالیہ کا دوسرا لک بھی اتنا ہی دلکش اور باوقار رہا جتنا کہ پہلا بالخصوص بالوں میں استعمال کی جانے والی ایکسیسری سب کے دل جیت گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں 23 مئی 2025 کو، عالیہ بھٹ کا کانز فلم فیسٹیول میں دوسرا لک ’لائٹس آن ویمنز ورتھ ایوارڈ’ کے لیے تھا، جس میں وہ ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اس موقع پر اداکارہ نے ’آرمانی پریو’ کا شاندار سلو لیس باڈی کون آؤٹفٹ زیب تن کیا۔ یہ لباس نہ صرف چمکتے ہوئے ستاروں سے مزین تھا بلکہ انہیں ایک روشن ستارے کی طرح جگمگاتا دکھا رہا تھا۔
ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے لک کے ساتھ میچنگ بالیاں اور ایک اسٹائلش رنگ پہن رکھی تھی، جب کہ ان کا دلکش ہیڈ پیس سب کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔
تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر عالیہ کے اس لک کی خوب تعریف ہوئی۔جبکہ کئی صارفین نے دل اور دل کی آنکھوں والے ایموجیز کے ساتھ اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 78 واں کانز فلم فیسٹیول 13 مئی 2025 کو شروع ہوا تھا اور 24 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ عالیہ بھٹ اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گی جبکہ انکے ساتھ دیگر بالی ووڈ ستارے جنہوں نے اس سال کانز فیسٹیول میں اپنے اسٹائل سے متاثر کیا، ان میں ایشوریا رائے بچن، ادیتی راؤ حیدری، جھانوی کپور، ایشان کھتر، کرن جوہر اور دیگر شامل ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالیہ بھٹ کانز فلم فیسٹیول میں ’لوریل پیرس’ کی نمائندگی کے لیے موجود ہیں، جو اس فیسٹیول کا آفیشل بیوٹی پارٹنر ہے۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو عالیہ بھٹ کے پاس آنے والی فلموں میں ’الفا’ اور ’لو اینڈ وار’ جیسے پراجیکٹس شامل ہیں۔
عالیہ بھٹ کا کانز لُک ٹو جھلکیاں یہاں دیکھیں:


