بالی وڈ کے ممتاز آنجہانی اداکار شمی کپور اپنے رشتے کے پوتے رنبیر کپور سے متعلق خواہش رکھتے تھے کہ وہ دیپیکا پڈوکون کو زندگی کا ہمسفر بنائیں۔
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور ایک وقت میں انڈسٹری کی سب سے زیادہ چرچا میں رہنے والی جوڑیوں میں سے ایک تھے۔
تاہم وقت کے ساتھ دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں اور اب دونوں اپنی علیحدہ شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں۔
2010 میں ایک انٹرویو میں رنبیر کے رشتے کے دادا شمی کپور نے خواہش ظاہر کی تھی کہ دیپیکا اور رنبیر کی شادی ہو جائے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ دیپیکا رنبیر سے شادی کرے، تو شمی کپور نے کہا کہ وہ کچھ وقت تک سنگل ہی رہیں گی، پھر جب وقت صحیح ہوگا، میں خود کہوں گا کہ رنبیر سے شادی کر لو۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کی ایک بہترین جوڑی ہے ہے ،وہ لمبا ہے، وہ لمبی ہے، وہ خوبصورت ہے، وہ بھی خوبصورت ہے۔ ہمارے وقت میں ایسی لڑکیاں کہاں ہوتی تھیں۔
شمی کپور نے اس سے پہلے دیپیکا کو اپنے گھر پر کافی کے لیے مدعو کیا تھا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ رنبیر میرے گھر دوپہر کے کھانے پر آیا تھا جب میں دیپیکا سے مل چکا تھا۔
اس میں کوئی سازش نہیں تھی کہ دیپیکا کو گھر لایا جائے، ہم نے میرے گھر پر بہت اچھا وقت گزارا، میری بیوی بھی موجود تھیں اور میری پوتیاں بھی۔
انہوں نے کہاتھا کہ میرے خیال میں دیپیکا کو ابھی اپنے کریئر پر توجہ دینی چاہیے اور وہ بہت اچھا کام کر رہی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دیپیکا اور رنبیر کی شادی ان کی خواہشات میں شامل ہے، تو شمی کپور نے کہا کہ اگر وہ دونوں سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے لیے بہتر ہے، تو انہیں ضرور ایک ساتھ ہونا چاہیے۔
دیپیکا اور رنبیر کے درمیان محبت کا آغاز فلم ’بچنا اے حسینو‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا لیکن ان کا رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور دونوں جلد ہی ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی ذاتی زندگی
رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو اداکارہ عالیہ بھٹ سے ایک نجی تقریب میں شادی کی، اسی سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی۔
دوسری جانب دیپیکا پڈوکون نے 2018 میں اداکار رنویر سنگھ سے اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، یہ جوڑا 2024 میں بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد والدین بنا۔
دیپیکا نے ابھی تک اپنی اگلی فلم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، تاہم افواہیں ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ میں مرکزی خاتون کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب رنبیر کپور نیتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں نظر آئیں گے، جس میں سائی پَلوی، یش، سنی دیول اور دیگر اداکار اہم کرداروں میں شامل ہیں،دو حصوں پر مشتمل اس فلم کی پہلی قسط 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اس کے علاوہ رنبیر کے پاس ’لو اینڈ وار‘ بھی ہے، جو سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، اس فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی شامل ہیں۔