تازہ تر ین

اسٹیج پرفارمنس کے دوران شکیرا گر پڑیں

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف گلوکارہ شکیرا نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین پرفارمر ہیں بلکہ ایک باحوصلہ اور پروفیشنل آرٹسٹ بھی ہیں۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں پرفارمنس کے دوران اچانک اسٹیج پر پھسل کر گرنے کے باوجود، شکیرا نے مسکرا کر نہ صرف خود کو سنبھالا بلکہ اپنی پرفارمنس بھی بغیر کسی وقفے کے جاری رکھی۔

یہ واقعہ 20 مئی کو اُس وقت پیش آیا جب شکیرا اپنے عالمی ٹور ‘لاس مہیروس یا نو لوران‘ کے دوران کیوبیک کے بیل سینٹر میں ہزاروں مداحوں کے سامنے پرفارم کر رہی تھیں۔

ایک لمحے کو ان کا پاؤں پھسلا اور وہ زمین پر گر گئیں لیکن اگلے ہی لمحے وہ اٹھ کھڑی ہوئیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اور یہ انداز ان کے مداحوں کے دل میں اور بھی جگہ بنا گیا۔

مداحوں نے شکیرا کے اس رویے کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا، اور بیل سینٹر میں موجود سامعین نے تالیوں کی گونج سے ان کا بھرپور حوصلہ بڑھایا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ ماہ پہلے فروری میں، شکیرا کو طبیعت کی خرابی کے باعث پیرو میں اپنا شو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

 انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث ایمرجنسی روم جانا پڑا۔

اس وقت انہوں نے اسٹیج پر نہ جا پانے پر دلی افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

لیکن مونٹریال کے شو میں ان کی واپسی اور وہ لمحہ جب وہ گرتی ہیں، مسکراتی ہیں اور پھر پوری توانائی سے اٹھ کر گاتی رہتی ہیں صرف ایک پرفارمنس نہیں، بلکہ یہ اس جذبے کی مثال تھی جو کسی بھی فنکار کو غیرمعمولی بناتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain