تازہ تر ین

سارہ عمیر کا آڈیشن کے دوران دل دینے کا انکشاف

اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی محبت اور ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ اور جذبات سے بھرپور داستان بیان کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران سارہ عمیر نے بتایا کہ ان کی محبت کی شروعات ایک آڈیشن کے دوران ہوئیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ،‘میں آڈیشن دینے گئی تھی لیکن ڈائریکٹر محسن طلعت کو دل دے بیٹھی، آڈیشن دینا ہی بھول گئی۔‘

سارہ عمیر نے محسن طلعت کی گفتگو کے انداز کو اپنی کشش کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ،‘مجھے ان کی نرم مزاجی اور شائستہ اندازِ گفتگو نے بہت متاثر کیا، میرے خاندان کے مرد عمومی طور پر بلند آواز میں بات کرتے ہیں، اس لیے محسن جیسے دھیمے لہجے والے شخص سے مل کر حیرت ہوئی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ،‘محسن بہت تحمل والے انسان ہیں، جبکہ میرا مزاج قدرے تیز ہے، اگر وہ نہ ہوتے تو شاید کسی اور کے ساتھ میرا نبھا نہ ہو پاتا۔‘

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ پہلی بار محسن طلعت سے محض 17 سال کی عمر میں ملیں جب کہ محسن 27 برس کے تھے، اب دونوں بالترتیب 37 اور 47 برس کے ہو چکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پچھلے 18 برسوں سے میں نے اپنی ہر سالگرہ محسن کے ساتھ منائی ہے، درمیان میں کئی رشتے آئے لیکن میرے دل نے ہمیشہ محسن کو چُنا۔

سارہ نے فخر سے بتایا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش ہیں اور ان کے دونوں بیٹے بھی مزاج میں اپنے والد محسن جیسے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain