تازہ تر ین

سونیا حسین کا بڑا اعلان! اداکاری کو الوداع کہنے کا عندیہ، مستقبل کی راہیں واضح

خوبصورت اداکارہ سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے اپنے مستقبل کا منصوبہ بھی بتادیا۔

اداکارہ نے ان خیالات کا اظہار اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا۔

سونیا حسین نے اپنی شادی سے متعلق کہا کہ جیسے ہی کوئی خاندانی اقدار کو سمجھنے والا سلجھا ہوا پڑھا لکھا انسان مل جائے گا تو شادی کرلوں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر شوہر نے مجھے شوبز سے علیحدہ ہونے کا کہا تو حکم بجا لاؤں گی اور اداکاری چھوڑ دوں گی۔

سونیا حسین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اداکاری تو میں ویسے ہی چھوڑنا چاہتی ہوں۔ میری دلچسپی اب پروڈکشن میں ہے۔

یاد رہے کہ سونیا حسین نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور کئی پوجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain