تازہ تر ین

کراچی ایئرپورٹ پر پانی غائب! اداکارہ حنا بیات کا سخت ردعمل

پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پر سیخ پا ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے اور میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہوں، آج کے دن ہمیں پاکستانی کی کامیابی و ترقی پر خوشیاں منانی چاہئیں اور میں یہ دیکھ رہی ہوں کہ ائیرپورٹ کے کسی بھی واش رومز میں پانی نہیں ہے۔

حنا بیات نے سوال اٹھایا کہ ہمارے ائیرپورٹس اور اداروں کا یہ حال کیوں ہوگیا ہے؟  کوئی اس چیز کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے کہ یہ غلطیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے نئے پروجیکٹس بن رہے ہیں لیکن پُرانے پروجیکٹس ، انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی مہیا نہیں ہورہا، بہت افسوس کا مقام ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain