تازہ تر ین

مشن امپاسبل کی 30 سالہ جھلکیاں! ٹام کروز کی یادگار تصاویر

ہالی ووڈ کے یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی معروف فلم سیریز ’مشن امپاسیبل‘ کی آٹھویں قسط، مشن: امپاسیبل – دی فائنل ریکننگ، سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

اس موقع پر فلم کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیریز کے 30 سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے 20 نایاب تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں ان فلموں کی مختلف جھلکیاں ہیں۔

ٹام کروز نے لکھا کہ “30 سال قبل میں نے اپنی پہلی فلم ‘مشن امپاسیبل’ کو پروڈیوس کرنے کا سفر شروع کیا، اور ان آٹھ فلموں نے مجھے ایک ناقابلِ فراموش مقام پر پہنچا دیا۔” شیئر کردہ تصاویر میں کروز کے خطرناک اسٹنٹس اور فطرت کے مختلف عناصر زمین، پانی، فضا، آگ سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain