تازہ تر ین

دیشا پٹانی کا ہالی وڈ ڈیبیو! نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی بالی وڈ میں اپنا جلوہ دکھانے کے بعد اب دنیا کی سب سے معتبر  سمجھی جانے والی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

دیشا پٹانی نے سال 2015 میں تیلگو فلم لوفر سے ایکٹنگ میں ڈیبیو کیا اور پہلی بار 2016 میں ہندی فلم ‘ایم ایس دھونی’؛ دا ان ٹولڈ اسٹوری’ میں نظر آئیں، اس کے علاوہ انہیں نے چینی ایکشن کامیڈی ‘کنگ فو یوگا’ میں بھی اداکاری کی۔

اداکارہ اب تک ‘باغی 2’، بھارت، ملنگ، گالکی 2898 اے ڈی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی ‘ہولی گارڈز’ کے نام سے ایک مافوق الفطرت ایکشن تھرلر فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔

اس فلم کے ذیعے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کیون اسپیس بھی 2 دہائیوں کے طویل عرصے بعد ڈائریکشن کے میدان میں اپنی واپسی کررہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ میکسیکو میں کی جائے گی جس میں کئی نامور بین الاقوامی اسٹارز کام کررہے ہیں، جن میں دیشا کے علاوہ، فلم میں ڈولف لنڈگرین، ٹائریس گبسن، اور برائنا ہلڈیبرینڈ شامل ہیں۔

یہ فلم، ‘سٹیٹی گارڈز ورسز ہولی گارڈز‘ کے ٹائٹل کے ساتھ ایک فلم فرنچائز کا حصہ ہے، جو اعلیٰ درجے کی مافوق الفطرت سرگرمیوں کا وعدہ کرتی ہے اور پوسٹ پروڈکشن کے دوران اس نے پہلے ہی خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس سے قبل دیشا کی پردے کے پیچھے سے ایک تصویر آن لائن وائرل ہوئی تھی، جس سے مداحوں میں جوش و خروش پھیل گیا تھا۔

پچھلی بار کاسٹ کو ڈورنگو، میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جو دیشا کے لیے کریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے کیوں اس طرح انہوں نے اپنے پہلے ہالی وڈ پروجیکٹ کے ساتھ عالمی سطح پر باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے۔

انڈسٹری کے ایک اندرونی کے مطابق ‘دیشا اس سال جنوری کے اوائل میں ٹائریس گبسن اور ہیری گڈونز کے ساتھ شو کے پائلٹ کے لیے شوٹنگ کرنے کے لیے میکسیکو کے ڈورنگو میں موجود تھیں اور ان مناظر کی فوٹیج بہت شاندار لگ رہی ہے، فلم کے جس حصے میں دیشا کام کررہی ہیں وہ ویژوئلی بہت زبردست ہیں اور شائقین اسے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

خیال رہے کہ دیشا پٹانی کا یہ پہلا بین الاقوامی پروجیکٹ نہیں ہے، اس سے قبل اداکار نے جیکی چن کے ساتھ ‘کنگ فو یوگا’ میں کام کیا تھا۔

اپنی ہالی ووڈ فلم کے علاوہ، دیشا ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ کے لیے بھی تیاری کر رہی ہیں، جو کہ 2025 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی مشہور ‘ویلکم’ فرنچائز کی تیسری قسط ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain