پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کے دوران مبینہ طور پر 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی آئی فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کلکٹر جناح ٹرمینل شرجیل وسان کے مطابق جرمنی سے براستہ دبئی آنے والے یوسف خان نامی مسافر کے سامان کی ابتدائی اسکیننگ کے مشکوک الیکٹرونکس مصنوعات کی نشان دہی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شک کی بنا پرمسافر کے سامان کو ریڈ چینل پر منتقل کرکے جانچ پڑتال کی گئی تو سامان سے 62آئی فونز، 4 ٹیبلٹس اور 4 لیپ ٹاپس برآمد ہوئے جنہیں مبینہ طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کے ذمرے میں آنے والی اشیا کو ضبط کرلیا ہے۔