تازہ تر ین

کراچی کیلئے بجلی سستی، باقی ملک کیلئے مہنگی,نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی اور کراچی کے لیے بجلی دو روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اضافے کا اطلاق جون کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔

اس کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل اسٹیشنز پر بھی نہیں ہوگا۔

دریں اثنا کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2 روپے 99 پیسے  فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یہ کمی مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جون کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain