تازہ تر ین

عید پر مثالی صفائی، پنجاب بازی لے گیا

– عیدالاضحی پر مثالی صفائی آپریشن، عوام مطمئن
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے گئے، جنہیں عوام اور مختلف طبقات کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ نے عید اور اس کے دوسرے روز بھی خود صفائی مہم کی نگرانی جاری رکھی اور صوبے بھر سے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی کے غیرمعمولی اقدامات پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو شاباش دی۔ ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر خود فیلڈ میں نکلے، گھروں کا دورہ کیا اور عوام سے براہ راست فیڈبیک لیا۔

عید سے ایک روز قبل ہی 94 فیصد ویسٹ کلیکشن مکمل کی گئی۔

عید کے دن ایک لاکھ 11 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔

85 فیصد عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد صفائی ورکرز فیلڈ میں متحرک رہے۔

38 ہزار گاڑیوں اور 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد مشینری و آلات کا استعمال کیا گیا۔

ایک کروڑ 20 لاکھ ڈسپوزیبل بیگز پہلی مرتبہ عوام کو فراہم کیے گئے۔

یونین کونسل سطح پر 3,970 کیمپس قائم کیے گئے تاکہ آلائشوں کی بروقت تلفی ممکن بنائی جا سکے۔ تعفن کے خاتمے کے لیے 30 ہزار لیٹر عرق گلاب، 1 لاکھ 43 ہزار لیٹر فینائل اور 29 لاکھ 87 ہزار کلوگرام چونے کا استعمال کیا گیا۔

لاہور، بہاولپور اور سرگودھا نے 100 فیصد سے زائد ویسٹ کلیکشن کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور ساہیوال میں ویسٹ کلیکشن 80 فیصد تک رہی۔

عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں کیے گئے ان مثالی انتظامات پر اظہار اطمینان اور شکریہ ادا کیا، جو “ستھرا پنجاب” کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی عملی مثال بن گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain