تازہ تر ین

بابر اعظم کی مداح 3 ہزار تصاویر پر رو پڑی

پاکستانی کرکٹ اسٹار بابر اعظم سے ملاقات کی خواہشمند مداح کی زار و قطار روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بابر اعظم جو کبھی اپنے چوکے چھکوں اور کپتانی کے سبب چرچوں میں رہتے تھے کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں مبتلا ہیں لیکن اب ایک نئی ویڈیو کے سبب شہہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

ویسے تو بابر اعظم ان  مشہور بین الاقوامی کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو مختلف پی سی بی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تاہم اس وقت وہ فارم میں کمی کی وجہ سے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

لیکن اسکے باوجود انکی مقبولیت میں زرا برابر بھی فرق نہیں آیا جسکی مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ ہے۔

حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک کلپ زیر بحث آیا جب ایک دیوانی مداح کو بابر اعظم کیلئے آنسوؤں کا دریا بہاتے دیکھا گیا۔

مذکورہ کلپ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے منظر عام پر آیا جہاں  ایک مداح اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملنے کے بعد زار و قطار روتی نظر آتی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک لڑکی جذباتی ہو کر اپنا آپ کھو بیٹھتی ہے، جب اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملی ہے بلکہ ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوا لی ہے۔

کرکٹر سے محبت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب بابر اعظم کی دیوانی اس لڑکی نے بتایا کہ اسکے موبائل فون میں بابر اعظم کی تقریباً 3 ہزار سے زائد تصاویر موجود ہیں جبکہ خود اسکی ایک بھی فوٹو اسکے فون میں نہیں ہے۔

لڑکی کا زار و قطار روتے ہوئے یہ بھی بتانا تھا کہ وہ بابر اعظم کی بہت بڑی مداح ہیں تاہم یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اور بہت سے لوگوں نے اس مداح کے رونے کے انداز کو غیر ضروری اور ڈرامائی قرار دیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک صارف نے لکھا کہ،‘ایسا لگتا ہے جیسے وہ واقعی بابر اعظم سے محبت کرتی ہے۔’

جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ،‘اگر یہ اتنی محبت اپنے شوہر کو دے دے، تو سیدھی جنت جائے گی۔‘

ایک اور صارف نے اس خاتون مداح کے رونے پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ،‘پانچ منٹ کے لیے مجھے بابر اعظم سمجھ لو!’جبکہ ایک سخت تنقید کرتے ہوئے بولا کہ،’بابر اعظم فضول کھلاڑی ہے، تم جیسے مداحوں نے اسے زبردستی اسٹار بنا دیا ہے۔’

یاد رہے کہ قبل ازیں بابر اعظم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں  مداحوں سے اُلجھتے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا تھا بابراعظم سڑک کے بیچ میں کچھ مداحوں کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔جبکہ بابراعظم ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے بھیڑ سے نکلے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے بھی دکھائی دیے۔

تاہم اس ویڈیو کی حقیقت کچھ اسطرح سامنے آئی کہ  ’بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا، جسکے بعد بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے’۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain