تازہ تر ین

شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ اور میوزک کمپوزر شروتی ہاسن نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک انتہائی باصلاحیت اور ورسٹائل فنکارہ ہیں جو بطور اداکارہ، گلوکارہ اور میوزک کمپوزر کے فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان قائم کرچکی ہیں۔

شروتی نے اپنے کریئر کا آغاز ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں  خاص طور پر تامل اور تیلگو سینما سے کیا جس کے بعد انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کیا تاہم اس وقت شروتی سنگنگ کے ذریعے اپنے کریئر کو آگے بڑھارہی ہیں۔

شروتی ہاسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے یہ بتاتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

شروتی ہاسن نے اپنی اسٹوری میں مداحوں کو مطلع کیا کہ ‘ہیلو پیارے دوستوں میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہےُ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘آپ ایکس پر جو پوسٹنگ دیکھ رہے ہیں وہ میں نہیں کررہی اسلیے میری آفیشل اناؤنسمنٹ تک اکاؤنٹ  کی کسی بھی ایکٹیویٹی میں حصہ نہ لیں‘۔

شروتی ورک فرنٹ پر

کام کے محاذ پر اداکارہ شروتی ہاسن حال ہی میں فلم ‘ٹھگ لائف’ کے آڈیو لانچ میں اپنی زبردست پرفارمنس سے مداحوں کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

انہوں نے چنئی میں منعقدہ آڈیو لانچ میں موسیقار اے آر رحمان اور فلم کی پوری کاسٹ کے سامنے ‘ونویلی نایاگا‘ کی زبردست لائیو پرفارمنس دی واضح رہے کہ فلم  ‘ٹھگ لائف’ اس ماہ کے شروع میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن جلد ہی  لوکیش کنگراج کی فلم ‘کولی’ میں نظر آئیں گی یہ ایکشن تھرلر فلم کالانیتھی مارن کے سن پکچرز کے بینر تلے بن رہی ہے۔

فلم میں شروتی ہاسن کے ہمراہ  رجنی کانت، ناگا ارجنا، اوپیندر، ستیہ راج، سوبن شاہیر، سندیپ کشن اور ریبا مونیکا جان  اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain