پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹیلی ویژن میزبان متھیرا کا بولڈ فیشن ایک بار پھر انہیں تنازع کی زد میں لے آیا۔
بے باک انداز، بولڈ فیشن سینس کی مالک اداکارہ متھیرا ایک متنازع مگر مشہور شخصیت ہیں، حالانکہ وہ بیرون ملک پلی بڑی ہیں لیکن بحیثیت پاکستانی وہ اپنے فیشن کے سبب اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
ان دنوں وہ نجی چینل پر میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جہاں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کو مدعو کیا جاتا ہے۔
تاہم متھیرا کا حالیہ شو انہیں تنقید کے دلدل میں لے گیا جس کی وجہ متھیرا کا ڈریسنگ سینس تھا۔
شو کی حالیہ قسط میں والیہ خان اور احد کو مدعو کیا گیا تھا جس کی میزبانی کیلئے متھیرانے ایسا لباس زیب تن کیا جس میں ان کی ٹانگیں واضح طور پر نظر آ رہی تھیں، اگرچہ کیمرہ مین نے مختلف زاویوں سے ان مناظر کو چھپانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی عریانیت چھائے نہ چھپی۔
اورپھر وہی ہوا جسکا ڈر تھا دھاریوں والے لباس میں متھیرا کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا غصہ ساتھویں آسمان کو پہنچ گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ،‘اگر پاکستان میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو استغفراللہ، میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے ایسی چیزیں دیکھیں اور ان سے سیکھیں، ہم جو یورپ، امریکامیں رہتے ہیں وہ بھی خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کے لوگ حد سے زیادہ ماڈرن ہو گئے ہیں۔’
ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘یہ مسلمان ملک ہے؟ خدا کے لیے اپنے لباس کو درست کریں، حکومت کو ایکشن لینا چاہیے۔’
غصے سے بھرے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ کس ملک میں بیٹھ کر شو کر رہی ہیں؟ ایسے لباس کو پاکستان میں پروموٹ نہیں ہونا چاہیے، براہِ کرم آواز اٹھائیں۔’
ایک صارف ایسا بھی تھا جس نے متھیرا پر طنز کے تیر برساتے ہوئے لکھا کہ ‘لگتا ہے متھیرا پینٹ پہننا بھول گئی ہیں!’
متھیرا کس بیماری میں مبتلا؟
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں متھیرا نے بتایا تھا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے ’کاگنیٹو ڈس آرڈر’ کہا جاتا ہے، اس بیماری کی وجہ سے ان کی یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔
متھیرا نے اس مشکل وقت میں علاج کے بارے میں بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
متھیرا کے مطابق یہ بیماری ان کے لیے بہت مشکل رہی ہے، لیکن وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، انہوں نے ’نیوروڈیولپمنٹل ڈس آرڈر’ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ وہ ADHD (اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) کا شکار ہیں۔
ڈس آرڈر سے متعلق متھیرا کا کہنا تھا کہ ،’مجھے ADHD (اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) کے بارے میں اُس وقت پتا چلا جب میں بالغ ہو چکی تھی۔
اُس وقت جب آپ اپنی ذہنی حالت کے لیے طبی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو مجھے میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں ADHD کا شکار ہوں۔’