برطانیہ کی 21 سالہ خاتون بحر اوقیانوس میں سات ہزار کلو میٹر سے زیادہ روئینگ کر کے یہ کارنامہ انجام دینے کم عمر شخصیت بن گئیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی زارا لکلان نے پرتگال کے شہر لاگوس سے کایان (فرینچ گنی) تک اپنی 24 فٹ لمبی بوٹ میں روئینگ کا آغاز کیا۔ ان کا یہ سفر 97 دن، 10 گھنٹے اور 20 منٹ تک جاری رہا۔
زارا نے یہ سفر کر کے تین گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے۔ پہلا ریکارڈ بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے پہلی خاتون کا یورپ سے جنوبی امریکا (مین لینڈ سے مین لینڈ) جانا، دوسرا ریکارڈ کم عمر فرد کا اکیلے بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے یورپ سے جنوبی امریکا تک جانا اور تیسرا ریکارڈ خواتین کی کیٹگری میں کم عمر فرد کا بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے یورپ سے جنوبی امریکا جانا۔
انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے سفر سے بہت محظوظ ہوئیں۔ ان کا خیال تھا کہ وہ جتنی ڈری ہوئی تھیں اس سے زیادہ ڈری ہوئی ہوں گی۔
زارا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سفر میں روزانہ کم از کم 17 گھنٹے تک روئینگ کی اور ایک وقت میں 90 منٹ سے زیادہ کی نیند نہیں لی۔