لاہور:
تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
دو روز قبل پی ٹی آئی کی خاتون ورکر صںم جاوید کو لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا آج انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
رہائی کے بعد ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ گھر روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ پولیس نے 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور ان کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا تھا۔ وہ 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔ مقدمہ 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔