تازہ تر ین

سلمان اور ایشوریا کی محبت کس فلم کے دوران پروان چڑھی؟

بالی ووڈ کے معروف ستارے سلمان خان اور ایشوریا رائے کا رشتہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں سب سے زیادہ چرچا میں رہنے والی جوڑیوں میں سے ایک تھا۔

ایک انٹرویو میں ان کی فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سمیتا جیکر نے انکشاف کیا کہ یہ محبت اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران پروان چڑھی اور اس رشتے کا فلم پر بھی مثبت اثر پڑا۔

سیٹ پر سب ایک خاندان کی طرح ہوتے تھے
سیٹ پر سب ایک خاندان کی طرح ہوتے تھے

فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سمیتا جیکر نے کہا کہ سیٹ پر سب ایک خاندان کی طرح ہوتے تھے، اکثر ساتھ بیٹھ کر انتاکشری کھیلتے تھے۔

سلمان اور ایشوریا کے تعلق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دونوں وہیں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے تھے، ان کا افیئر وہیں شروع ہوا اور خوب پھلا پھولا اور اس کا فلم کو بہت فائدہ ہوا، دونوں کی آنکھوں میں وہ خوابناک سی کیفیت اور رومانی جھلک نظر آتی تھی،ان کے چہروں پر محبت جھلک رہی تھی، جو فلم میں بہت خوبصورتی سے نظر آئی۔

سمیتا نے سلمان خان کو ’تھوڑا شرارتی‘قرار دیا،انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ اب کیسے ہیں لیکن اُس وقت وہ شرارتی ضرور تھے، بہت اچھے انسان ہیں، دل کے بہت بڑے ہیں۔

ایشوریا کو چھونے پر سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی پر برس پڑے

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی انہیں سیٹ پر غصے میں نہیں دیکھا، کون غصہ نہیں کرتا؟ لیکن جب بات فلمی شخصیات کی ہو تو لوگ بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، اگر کوئی آپ کو بھڑکائے تو غصہ آنا فطری ہے، ہم نہیں جانتے کہ دوسرے نے کیا کیا تھا جو غصہ دلایا۔

ایشوریا رائے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایشوریا بہت خوبصورت ہیں، بغیر میک اپ کے بھی بہت حسین لگتی تھیں، بہت عاجز اور ڈاؤن ٹو ارتھ تھیں۔

اس فلم کی ہدایت کاری سنجے لیلا بھنسالی نے کی تھی اور یہ محبت، قربانی جیسے موضوعات پر مبنی ایک رومانوی ڈراما فلم ہے۔

سلمان خان، ایشوریا رائے اور اجے دیوگن کی مرکزی اداکاری میں بننے والی اس فلم میں نندنی کی کہانی بیان کی گئی ہے جو سمیر سے محبت کرتی ہے مگر بعد میں اس کی شادی وِنراج (اجے دیوگن)سے ہو جاتی ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں کے راز، جن سے شاید آپ لاعلم ہوں

فلم کو اس کے دل کو چھو لینے والے مناظر، اسماعیل دربار کی روح میں اتر جانے والی موسیقی اور متاثر کن اداکاری کی وجہ سے زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔

سلمان اور ایشوریا کی کیمسٹری اور سنجے لیلا بھنسالی کی شاعرانہ انداز میں کہانی گوئی اس فلم کو تنقیدی اور عوامی سطح پر بے حد پسندیدہ بناتی ہے، فلم نے کئی ایوارڈز بھی جیتے۔

ایشوریا اور سلمان کی محبت جو اس فلم کے دوران شروع ہوئی تھی، وقت کے ساتھ تناؤ کا شکار ہو گئی۔

 ایشوریا نے 2002 میں ان کے ساتھ رشتے کے اختتام کی تصدیق کی،اس کے بعد وہ آگے بڑھ گئیں اور ابھیشیک بچن سے شادی کر لی جبکہ سلمان خان آج تک غیر شادی شدہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain