تازہ تر ین

لاہور میں آتشزدگی کے بعد عمارت گر گئی، فائر فائٹر جاں بحق

لاہور کے بند روڈ پر واقع پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کے بعد عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا کہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی، حادثے میں تین ریسکیو اہلکار زخمی جبکہ ایک اہلکار ملبے تلے دب کر لاپتہ ہو گیا۔

بعد ازاں ترجمان ریسکیو نے تصدیق کی کہ لاپتہ فائر ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو چکا ہے، جس کی لاش نکال لی گئی ہے، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے میواسپتال کا دورہ کر کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اورانتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر صحت اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے جائے حادثہ کا بھی دورہ کیا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain