تازہ تر ین

حمیرا اصغر کی موت کے بعد اداکارہ رابعہ بٹ کے سوشل میڈیا پرغیر فعال ہونے پر مداح پریشان

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد مقبول ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ طویل غیر موجودگی نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر انکے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے کوئی پوسٹ نہیں کی،انکی پوسٹ کے نیچے کامنٹس میں انکے مداحوں نے انھیں ٹیگ کرکے سوال کیا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں،مداحوں کی جانب سے گزارش کی جارہی کہ لائیو آکر مداحوں کو اپنے ہونے کا یقین دلائیں،خیال رہے اداکارہ کی جانب سے دسمبر 2024 کے بعد کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ،جس کی وجہ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

مداحوں کی جانب سے بے شمار کامنٹس کے بعد اداکارہ نے آفیشل اکاونٹ سے سٹوری شیئر کی گئی جس میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن سب کو میری فکر ہے، یہ پیغام اُن کے لیے ہے، شکریہ ان سے رابطہ کرنے کے لیے، وہ زندگی کے ایک سفر پر ہیں اور اس وقت اس بارے میں بات نہیں کر سکتیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کے بعد مداحوں کو احساس ہوا کہ اداکارہ رابعہ بٹ بھی کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر غیر فعال ہیں،رابعہ بٹ پاکستان کی باصلاحیت سپر ماڈل اور اداکارہ ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain