تازہ تر ین

ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری

بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے “CUTOFF” پوزیشن میں چلے گئے تھے۔

رپورٹ میں شامل کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ ’’اس نے کٹ کیوں کیا؟‘‘، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔

تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سوئچز خود بخود “CUTOFF” پوزیشن میں کیسے چلے گئے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہو گئے اور طیارہ نیچے گرنے لگا۔

یاد رہے کہ یہ حادثہ رواں سال جون میں پیش آیا تھا، جس میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ روپانی بھی شامل تھے۔ رپورٹ میں بوئنگ کمپنی یا انجن بنانے والے ادارے کے خلاف فوری طور پر کوئی کارروائی تجویز نہیں کی گئی، لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے کہ دونوں انجنوں کے ایندھن کنٹرول سوئچز ایک ساتھ کام کرنا بند کر دیں۔ حادثے کی مکمل تفتیش کےلیے اب بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم بھی مدعو کی جاسکتی ہے۔ اس دوران حادثے سے متعلق تمام ریکارڈز اور طیارے کے باقیات کا مزید تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain