تازہ تر ین

برطانیہ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں پر اسکیم کا آغاز

لندن: برطانوی حکومت نے عوام کو ماحول دوست نئی الیکٹرک کاروں کی جانب راغب کرنے کے لیے ڈسکاؤنٹ اسکیم کا  آغاز کر دیا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے متعارف کی جانے والی اسکیم کے تحت نئی گاڑی خریدنے پر صارف کو 3 ہزار 750 پاؤنڈ (14 لاکھ پاکستانی روپے) تک کی رعایت مل سکے گی۔

رپورٹ کے  مطابق رعایتی قیمتوں والی گاڑیاں چند ہفتوں میں ڈیلرز کے پاس آ جائیں گی جس کے لیے ڈسکاؤنٹ کی رقم حکومت دے گی  جو 3 برس تک کے لیے ہوگی۔

بر طانیہ میں اس وقت 13 لا کھ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے صرف 82 ہزار چارنگ پوائنٹس ہیں جو کم ہیں اور اس کے لیے شہریوں نے چارنگ پوائنٹس بڑھا نے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے 2030 سے نئی   پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر  پابندی کا اعلان کررکھاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain