چین نے ٹیکنالوجی اور کھیلوں کو یکجا کرتے ہوئے ایک منفرد ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں روبوٹس پر مبنی اسپورٹس مقابلے کرائے گئے۔
اس ایونٹ میں مختلف اقسام کے روبوٹس نے حصہ لیا، جنہیں خصوصی طور پر دوڑنے، فٹبال کھیلنے، ریسلنگ اور دیگر گیمز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے حیرت اور جوش کے ساتھ دیکھا کہ کس طرح روبوٹس انسانی کھلاڑیوں کی طرح میدان میں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
اسپورٹس روبوٹس میں چھوٹے سائز کے فٹبال کھیلنے والے روبوٹس، ریسلنگ اور لڑائی کے لیے تیار روبوٹس اور دوڑنے والے مشینی کھلاڑی شامل تھے۔
چینی ماہرین کے مطابق، اس طرح کے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو سائنس اور روبوٹکس کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ مستقبل کے “اسپورٹس اور تفریحی روبوٹک مقابلوں” کی بنیاد بھی کھ رہے ہیں۔
یہ ایونٹ تیزی سے مقبول ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے، جہاں صارفین نے کہا کہ یہ ای سپورٹس کے بعد روبو اسپورٹس کا نیا دور ہے۔