ناسا نے حال ہی میں سورج کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اب مستقل بنیادوں پر اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
یہ نیا اے آئی ماڈل Surya ہے جسے ناسا اور آئی بی ایم نے مل کر ایک جدید اے آئی فاؤنڈیشن ماڈل کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
اس کا نام Surya سنسکرت زبان کے لفظ سے متاثر ہوکر رکھا گیا ہے جس کا مطلب “سورج” ہے۔
یہ ماڈل شمسی طوفانوں اور فلیئرز کی پیشگوئی میں نمایاں بہتری لائے گا۔ یہ ماڈل ناسا کے سولر ڈائنامک آبزرویٹری کے نو برس سے زائد مسلسل ریکارڈ کیے گئے ڈیٹا پر تربیت یافتہ ہے۔
Surya سولر فلیئیر کو حتمی مشاہدے سے دو گھنٹے پہلے ویژوئل انداز میں پیشگوئی کر سکتا ہے جو روایتی طریقوں سے تقریباً 16٪ زیادہ درست ہے۔
سولر اسٹورمز زمین پر سیٹلائٹس، جی پی ایس، مواصلات، توانائی نظام اور خلائی مشنز کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ Surya کی مدد سے ان خطرات سے پہلے متنبہ کر کے بچاؤ ممکن بنایا جائے گا۔
یہ ایک طویل المدت عملی اقدام ہے کیونکہ ماڈل مسلسل ڈیٹا سے تربیت پاتا رہے گا۔