تازہ تر ین

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے قدیم ترین بلیک ہول دریافت کر لیا

حال ہی میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا اب تک کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت نے ہمارے کائناتی ارتقاء کو سمجھنے میں ایک نیا سنگِ میل قائم کیا ہے۔

حالیہ تحقیق میں یہ قدیم اور فعال بلیک ہول دریافت کیا گیا جو بگ بینگ کے بعد صرف تقریباً 500 ملین سال میں وجود میں آیا، یعنی لگ بھگ 13.3 ارب سال پہلے۔

یہ بلیک ہول CAPERS-LRD-z9 نامی کہکشاں کے مرکز میں پایا گیا جو خود بھی “Little Red Dot” کیٹیگری کا حصہ ہے۔ اس بلیک ہول کا ماس تقریباً 38 ملین شمسی ماسز کے برابر ہے جو ہماری کہکشاں کے مرکزی بلیک ہول سے تقریباً دس گنا زیادہ بھاری ہے۔

اس بلیک ہول کی دریافت کے لیے اسپیکٹروسکوپی کا استعمال کیا گیا جہاں ہائیڈروجن کے ارتعاش سے موصول ہونے والی خاص روشنی نے اس بات کا ثبوت دیا کہ گیس تیز رفتار سے گردش کر کے اس کے اندر جا رہی ہے یعنی یہ ایک فعال بلیک ہول ہے۔

تصویر میں کہکشاں کی سرخی مائل رنگت کا سبب ممکنہ طور پر بلیک ہول کے گرد گھیرے ہوئے گیس و غبار کی کثافت ہے جو روشنی کو لمبے طول تک red shift کی طرف دھکیل رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain