دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کو اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر تاحال آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نا ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کوتاحال آئی سی سی کی جانب سےکوئی جواب نہیں ملا اور ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفری تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی توپاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی آفیشلز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پی سی بی کو آئی سی سی کی ریفری تبدیلی کی ای میل ملنے پر ہی ٹیم اسٹیڈیم جائےگی۔
پی سی بی کب تک آئی سی سی کے جواب کا انتظار کرےگا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےآئی سی سی کوکوئی وقت کی ڈیڈلائن نہیں دی گئی، بال اب آئی سی سی کےکورٹ میں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظار جاری ہے اور ٹیم کو میچ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میچ سےکچھ وقت قبل بھی ریفری کی تبدیلی کی تصدیق ملےتو ٹیم اسٹیڈیم کےلیےنکلےگی تاہم اینڈی پائیکرافٹ بطور ریفری قبول نہیں ہیں اور ان کے ہوتے میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میچز سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائیکرافٹ کونہ ہٹانےکی صورت میں پاکستان بقیہ میچز نہ کھیلنےکے مؤقف پر قائم ہے۔