تازہ تر ین

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے غزہ کے لیے ایک نئے امن منصوبے پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے حماس کو تنبیہ کی ہے کہ وہ بھی اس منصوبے کو قبول کرے۔

وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ اس مجوزہ امن منصوبے میں کہا گیا ہے کہ 72 گھنٹوں کے اندر حماس 20 زندہ یرغمالیوں اور دو درجن سے زائد یرغمالیوں کی باقیات اسرائیل کے حوالے کرے جس کے عوض غزہ میں فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس تجویز کے تحت اسرائیلی جیلوں میں موجود درجنوں غزہ کے باشندوں کو رہا بھی کیا جائے گا۔

جنگ بندی کے مذاکرات سے واقف ایک فلسطینی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے 20 نکاتی مجوزہ منصوبہ حماس کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’قطری اور مصری حکام نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے وائٹ ہاؤس کا منصوبہ دوحہ میں حماس کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔‘

اس سے قبل حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی تجویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں جس سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو، لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاہدے میں فلسطینی مفادات کا تحفظ، غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کو یقینی بنانا اور جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain