تازہ تر ین

کیا سلویسٹرا اسٹالون آپ کو جانتے ہیں؟ جان ریمبو نے بتادیا

ہالی ووڈ کے ایکشن لیجنڈ سلویسٹرا اسٹالون کے کردار ریمبو کو نبھا کر افضل خان عرف “جان ریمبو” نے لازوال شہرت حاصل کی تھی۔

افضل خان کو اس کردار سے اتنی شہرت ملی کہ ان کا اصل نام اب کسی کو یاد نہیں بلکہ انھیں جان ریمبو کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔

گیسٹ ہاؤس ڈرامے میں افضل خان نے ایک خاکروب کا کردار ادا کیا تھا جو خود کو جان ریمبو کہتا ہے اور جان ریمبو۔۔ دی کاکروچ کلر کا ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا۔

ڈراما گیسٹ ہاؤس کے جان ریمبو کا کردار آج بھی زندہ ہے۔ افضل خان نے اس کردار کے بعد پلٹ کر نہیں دیکھا اور ڈراما سے فلم انڈسٹری میں گئے جہاں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔

انھوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن آج بھی لوگ انہیں اصل نام کے بجائے “جان ریمبو” کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جب افضل خان سے پوچھا گیا کہ کیا سلویسٹرا اسٹالون انھیں جانتے ہیں؟ تو اس پر جان ریمبو نے ہنستے ہوئے کہا کہ “وہ تو سپر اسٹار ہیں، مجھے جانتے ہوں یہ ممکن نہیں، لیکن جب آپ گوگل پر ریمبو لکھتے ہیں تو ان کی تصویروں کے ساتھ میری بھی آ جاتی ہیں۔ ہو سکتا ہے اسٹالون نے مجھے وہاں دیکھا ہو!”


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain