تازہ تر ین

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 7 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا جب کہ مقابلے میں 7 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 7 اہلکار شہید
دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے جسد خاکی۔ 

اسپتال ڈائریکٹر نے بتایا کہ 13 زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر لایا گیا۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز کے پی نے بتایا کہ حملے کے وقت 200 پولیس جوان اور ریکروٹس کو ریسکیو کیا گیا، آپریشن میں ٹریننگ اسکول اور نادرا آفس کو کلیئر کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain