تازہ تر ین

مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر

مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں دوسرے روز بھی بند معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے جبکہ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تا حال سیل ہیں۔

وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد اور ایران روڈ بھی سیل ہیں۔ راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ائیرپورٹ سے آنے والے راستے بھی مکمل بند ہیں۔

اسلام آباد آنے والے بیشتر راستے کنٹینرز لگا کر بند رکھے گئے ہیں، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، صرف مارگلہ روڈ کھلا ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ائیرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا جس کے باعث پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے جبکہ راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل ہے اور فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھارتی نفری تعینات ہے، فیض آباد میں تمام ہوٹلز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain