تازہ تر ین

وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد نے ملاقات کی اور نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وفد میں انوار غنی، اقبال میاں، محمد عامر اور زاہد پراچہ شامل تھے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیر داخلہ کو نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد  میں وزارت  داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، اجتماع میں شرکت کیلئے  آنے والے غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی،  گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ائیر پورٹس پر سپیشل کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام کی تبلیغ کیلئے سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور ثواب کا کام ہے۔

تبلیغی وفد نے کہا کہ پچھلے سال 108 ممالک سے لگ بھگ 15 ہزار سے زائد بین الاقوامی شرکا سالانہ اجتماع میں  شریک ہوئے، ملاقات کے آخر  میں سیلاب زدگان اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain