تازہ تر ین

دنیا کا مہنگا ترین برگر جسے پیسے کے باوجود صرف خوش قسمت افراد ہی کھاسکتے ہیں، وجہ کیا ہے؟

برگر کو عام طور پر کسی بھی ریسٹورینٹ کی ایک سستی سی کھانے کی ڈش  تصور کیا جاتا ہے لیکن اب  دنیا کے مختلف ریسٹورینٹس مہنگے برگر تیار کرکے عوام کو حیران کر رہے ہیں ۔

حال ہی میں اسپین کے  Asador Aupa ریسٹورینٹ میں دنیا کا سب سے مہنگا ترین برگر تیار کیا گیا ہے لیکن آپ اس ریسٹورینٹ میں جاکر ادائیگی کے باوجود خود سے اس برگر کو خرید نہیں سکتے کیونکہ اس برگر سے لطف اندوز ہونے کا تجربہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جنہیں ریسٹورینٹ کی جانب سے مدعو کیا جائے۔

دنیا کے مہنگے ترین برگر کی تیاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مہنگے ترین برگر کی تیاری 8 سال کی تحقیق اور تجربے کے بعد عمل میں لائی گئی لیکن اس کے باوجود اس برگر میں شامل اجزا خفیہ رکھےگئے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین برگر کو تیار کرنے کا سہرا اسپین کے علاقے کیتالونیا میں Basque cuisine تیار کرنیوالے شیفس کو جاتا ہے۔

دنیا کا مہنگا ترین برگر جسے پیسے کے باوجود صرف خوش قسمت افراد ہی کھاسکتے ہیں، وجہ کیا ہے؟

دنیا کا یہ مہنگا ترین برگر دنیا کے تین بہترین گوشت، یورپ کے سب سے خاص پنیر اور ایک خاص چٹنی کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔

قیمت کیا ہے؟

دنیا کا مہنگا ترین برگر جسے پیسے کے باوجود صرف خوش قسمت افراد ہی کھاسکتے ہیں، وجہ کیا ہے؟

اس مہنگے ترین برگر کی قیمت 11 ہزار امریکی ڈالر (31  لاکھ 5 ہزار 110 پاکستانی روپے) ہے لیکن اس برگر کو کھانے کیلئے آپ کے پاس لاکھوں روپے ہونے کے ساتھ ریسٹورینٹ کی جانب سے بھیجا گیا دعوت نامہ بھی ہونا ضروری ہے۔

ریزرویشن کے بجائے انویٹیشن ضروری

اس خاص برگر کی ریزرویشن ممکن نہیں کیونکہ   اس کیلئے ریسٹورینٹ  کا دعوت نامہ ضروری ہے، ریسٹورینٹ خود اپنے من پسند افراد کو  برگر سے  لطف اندوز ہونے کیلئے منتخب کرتا ہے۔

 اگر آپ بھی اس مہنگے ترین برگر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو ریسٹورینٹ کی ویب سائٹ پر جاکر اس کیلئے ایپلیکیشن  جمع کروانی ہوگی جس کے بعد ریسٹورینٹ اس درخواست پر کارروائی کرے گا۔

براہ کرم انتظار کریں… آپ کو اگلے صفحے پر بھیجا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain