تازہ تر ین

پشاور میں چکن گونیا وبا کی صورت اختیار کرگیا

پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کو چکن گونیا کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محکمہ صحت نے 16 کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق کردی۔

مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر  ڈی ایچ او پشاور میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ او پشاور کو بھی روز کی بنیاد پر ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سیکٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق سفید ڈھیری کے علاقے میں چکن گونیا وائرس کے 16 کیسز کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے علاقے کو آؤٹ بریک زون قرار دے دیا ہے اور فوری ردعمل کے طور پر متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

چند روز قبل سفید ڈھیری میں بخار کی علامات والے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس پر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 21 افراد کے نمونے حاصل کیے اور انہیں پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب خیبرپختونخوا تجزیے کیلئےبھجوایا گیا، لیب نے تجزیے کے بعد 16 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بابت ڈی ایچ او پشاور کو ایڈوائزری جاری کی جاچکی ہے تاکہ بروقت اقدامات سے بیماری کا سدباب ممکن ہوسکے۔ ایڈوائزری کے مطابق محکمہ صحت پشاور نے فوری طور پر آوٹ بریک کے انسداد کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

ڈی ایچ او آفس پشاور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ صورتحال کی نگرانی اور رابطہ کاری مؤثر انداز میں کی جا سکے جبکہ ایپیڈیمیولوجیکل انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات اور ذرائع کی نشاندہی کی جا سکے۔

اسی طرح ویکٹر کنٹرول اقدامات جیسے کہ فوگنگ اور لاروی سائیڈنگ شروع کی گئی ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ عوام کیلیے آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے اور انہیں سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت نے کہا کہ متعلقہ مراکز صحت میں تشخیصی کٹس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔آوٹ بریک کے سدباب کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال رپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو بھجوائی جائے گی۔

محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ترجمان کے مطابق وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا جائے گا۔

اہم خبریں

دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain