نیو یارک کی میئرشپ کے امیدوار مسلمان امیدوار ظُہران ممدانی کا کہنا ہے کہ مخالفین نے اُنہیں دہشت گرد ظاہر کرنے کی کوشش کی مگر وہ نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔
نیو یارک میں ہونے والے میئر کے الیکشن کی ابتدائی ووٹنگ شروع ہونے سے قبل برونکس کی مسجد کے باہر خطاب میں ظُہران ممدانی آب دیدہ ہوگئے اور کہا نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے لیے حالات بدل گئے اور ان کی خالہ 9/11 کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں۔
ظُہران ممدانی نے کہا کہ مخالفین نے انہیں دہشتگرد ظاہر کرنے کی کوشش کی مگر وہ نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ نیویارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا تاہم ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ ظُہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔





































