ریاض: سعودی عرب نے دنیا کاپہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ بنانےکا منصوبہ تیار کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے نئے تعمیر ہونے والے نیوم شہر میں دنیا کاپہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘بنانےکا منصوبہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 350 میٹر اونچائی پر بننے والا یہ اسٹیڈیم 2032 تک مکمل ہوگا جہاں 2034 فیفا ورلڈکپ کےمیچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کا بتاناہےکہ اس اسٹیڈیم میں 46 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی۔
سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم کے ڈیزائن کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہیں۔





































