تازہ تر ین

سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے

 سابق وزیر اعلیٰ سندھ  آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کر گئے، اہل خانہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ  آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے مسجد بیت الاسلام ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی، آفتاب شعبان میرانی کی تدفین گذری قبرستان میں کی جائے گی۔

 آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا، وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے، انہیں  ایک ہفتے قبل اسپتال سےگھر منتقل کیا گیا تھا،  آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقاء میں شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی  آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کی عیادت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain