تازہ تر ین

‘ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا محفوظ ہوا نہ مضبوط’، کاملا ہیرس کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت

امریکا کی سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ سیاست دان کاملا ہیرس نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔

کاملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا نہ محفوظ ہوا نہ مضبوط اور نہ ہی سستا۔

ایک بیان میں کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ مادورو کا غیر قانونی، ظالم اور آمر ہونا اس حقیقت کو نہیں بدل سکتا کہ امریکی حملہ غیر قانونی اور غیر دانش مندانہ تھا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تبدیلی یا تیل کے لیے جنگوں کو امریکی طاقت کا مظہر بتایا جاتا ہے لیکن اس کی قیمت امریکی عوام کو اٹھانی پڑتی ہے ۔

کاملا ہیرس نے مزید کہا کہ امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے، وہ جھوٹ سن سن کر تنگ آگئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مدورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain