تازہ تر ین

فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ بن گیا

فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے فیفا کو مختلف میچوں کے ٹکٹس کی ریکارڈ 50  کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ڈیمانڈ 17 جون کو میامی میں ہونے والے کولمبیا اور پرتگال کے میچ کی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ایونٹ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain