تازہ تر ین

خیبر پختونخوا :متعدد اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

پشاور:

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود بالائی پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زیریں، دیر بالائی، سوات، شانگلہ، ایبٹ اباد، کو ہستان (بالائی و زیریں) میں ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور فباری کا امکان ہے۔

کولئی پلاس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ اور کرم کے اضلاع میں تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں چند مقامات پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 6، مالم جبہ میں منفی پانچ، پارا چنار اور دروش میں منفی ایک جبکہ چترال میں صفر ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain