تازہ تر ین

کراچی: پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

کراچی:موچکو مشرف کالونی میں پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کے علاقے مشرف کالونی سیکٹر نائن اے میں گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے قانونی کارروائی کے لے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ حنین شاہ ولد اصغر شاہ کے نام سے کی گئی۔

 

ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ متوفی نوجوان کسی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا تاہم متوفی نوجوان کے اہلخانہ مذکورہ لڑکی کے ساتھ شادی کروانے سے انکاری تھے جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain