لاہور:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا خیر مقدم کیا۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے شاندار استقبال پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں می ںسرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ وزیر اعلیٰ نے اقتصادی اور سماجی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ساتھ دینے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔




































