- غزہ:ٹرمپ انتظامیہ اور دیگر ثالث ممالک غزہ میں مکمل جنگ بندی کرانے میں ناکام ، صیہونی فورسرز کی جانب سے غزہ میں زمین اور فضائی حملوں میں بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں غزہ شہر کے التفاح اور الزيتون علاقوں میں 14 افراد شہید ہوئے، 10اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد ابتک 550 فلسطینی شہید ہوچکے۔
غزہ شہر اور خان یونس کی فضاؤں میں اسرائیلی ڈرون طیارے منڈلانے لگے، ناصر میڈیکل کمپلیکس جانے والی سڑکوں پر نقل و حرکت خطرناک بن گئی ہے ۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے مغربی کنارے سےمزید 25بے گناہ فلسطینی گرفتار کرلیا جبکہ نابلس ضلع میں درجنوں فلسطینیوں سے اسرائیلی فورسز کی تفتیش کی ہے۔




































